Skip to product information
1 of 1

ایران اور انقلاب | Nazir Lghari | نذیر لغاری | Iran Aur Inqalab

ایران اور انقلاب | Nazir Lghari | نذیر لغاری | Iran Aur Inqalab

Regular price Rs.1,100.00 PKR
Regular price Rs.1,500.00 PKR Sale price Rs.1,100.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

خانه فرهنگ ایران کراچی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا گزشتہ دو سالوں سے کراچی میں تعینات ہیں۔ بڑے خلوص لگن اور محنت سے نہ صرف دونوں کے ثقافتی بلکہ معاشی اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے 9 جولائی تا 16 جولائی 2023ء کو دور و ایران کیلئے ایک چار رکنی وفد ترتیب دیا جس میں پاکستان کے نامور صحافی محقق اور ادیب نذیر لغاری، نامور اینکر مذہبی پروگرام اولیس ربانی، خانہ فرہنگ اردو اور فارسی مترجم زین نقوی اور یہ بندہ ناچیز شامل تھا۔

 محترم نذیر لغاری کا میں ہمیشہ سے مداح رہا ہوں۔ ان کے ساتھ سفر کا میرا پہلا موقع تھا۔ ایران میں سات دنوں میں ہم نے تہران اور اصفہان کے لگ بھگ 27 اہم مقامات کا دورہ کیا۔ اصفہان سے واپسی پر ہمیں روضہ معصومہ قم حضرت بی بی فاطمہ بنت امام موسیٰ کاظم کی زیارت کا مختصر موقع ملا۔ اس کے بعد امام خمینی ایئر پورٹ تہران سے ہماری واپسی کی فلائٹ تھی۔

اس مختصر سے سفر کی نذیر لغاری صاحب نے 56 دلچسپ اور معلوماتی اقساط تحریر کیں۔ اُن کی تحریر نےمجھے حیران کر دیا۔ جس بارک بینی اور فصاحت سے انہوں نے سفر نامہ قلمبند کیا، مجھے بہت سی باتوں کا ادراک ان کی تحریروں سے ہوا کہ ہاں یہ بھی تو دیکھا تھا۔ اس سفر کے دوران آشکار ہوا کہ نذیر لغاری نہ صرف صاحب طرز صحافی ہیں بلکہ نہایت حساس، اعلیٰ ظرف اور بہت خیال اور تعاون کرنے والے انسان بھی ہیں جن میں انسانیت اور خلوص کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ اس سفر کے دوران ہم نے ایک بہت مختلف اور ترقی یافتہ ایران دیکھا، بالخصوص آزادی نسواں کا مشاہدہ کیا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایرانی ترقی دیکھی، ڈیفنس ٹیکنالوجی میں میزائل اور جدید اسلحہ کے ایرانی تیار کردہ شاہ کار دیکھے۔ ایک ماڈرن اور جدید ایران دیکھا، جس نے 43 سال کی عالمی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت میں دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ نذیر لغاری کے اس سفر نامہ میں آپ کو ان سب باتوں کا علم ہو جائے گا۔

منظر نقوی

ایڈیٹرا مچیف فنانشل ڈیلی کراچی

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details