Skip to product information
1 of 2

جامعات میں اردو تحقیق | شگفتہ لودھی | Jamiat M Urdu Tehqiq | Shagufta Lodhi

جامعات میں اردو تحقیق | شگفتہ لودھی | Jamiat M Urdu Tehqiq | Shagufta Lodhi

Regular price Rs.1,200.00 PKR
Regular price Rs.1,500.00 PKR Sale price Rs.1,200.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

شگفتہ گم لودھی نے بیک وقت اردو، پنجابی اور انگریزی ادب کے میدان میں ایک ممتاز مقام حاصل کیا ہے ۔ اُن کے ادبی سفر کی ابتدا ان کے والد سلیم خان گلی کے زیر سایہ ہوئی جنھوں نے اپنی بیٹی کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ اُن کی والدہ نے بھی اُن کی ادبی دلچسپیوں میں بھر پور تعاون کیا۔ شگفتہ لودھی نے اردو، پنجابی اور انگریزی زبانوں میں تقریباً دس کتا بیں لکھ کر ان زبانوں کے ادب کو مالا مال کیا ہے۔ انھوں نے اپنی پہلی کتاب سے ہی ادبی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔ اُن کی تخلیقی صلاحیتیں، منفرد اسلوب اور فکر انگیز موضوعات نے انھیں قارئین اور ناقدین میں یکساں مقبول بنا دیا ہے۔ اُن کی کتب میں افسانے ، ناول ( زیر طبع ) ، شاعری اور تحقیق شامل ہیں ۔ شگفتہ لودھی کی تحقیقاتی کتب نے اردو ادب کے سنجیدہ قارئین اور محققین کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ اُن کے تحقیقی کام میں مواد کی گہرائی، تجزیاتی صلاحیت اور علمی معیار کی بلندی شامل ہے۔ ان کی تحقیقاتی کتب نے نہ صرف ادبی حلقوں میں بلکہ جامعات میں بھی قابل قدر مقام حاصل کیا ہے۔

 شگفتہ لودھی کی پہلی تحقیقی کتاب " جامعات میں اردو تحقیق ( جلد اول )" نے ادبی دنیا میں اُن کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی۔ اس کتاب میں انھوں نے اردو ادب کی تاریخ مختلف ادبی رجحانات اور مشہور ادبی شخصیات کے کام کا تجزیہ کیا ہے۔ اس کتاب کو ادبی ناقدین اور محققین نے بے حد سراہا ہے اور یہ کتاب جامعات میں نصاب کا حصہ ہونی چاہیے ۔ اب شگفتہ لودھی نے اپنی دوسری تحقیقی کتاب " جامعات میں اردو تحقیق ( جلد دوم ) " پیش کی ہے۔ اس کتاب میں بھی انھوں نے اُسی محنت اور لگن سے کام کیا ہے جس سے اُن کی پہلی کتاب مقبول ہوئی تھی ۔ عید کی جاتی ہے کہ یہ کتاب بھی ادبی دنیا میں پذیرائی حاصل کرے گی ۔ امید ہے کہ اُن کا نام ادب کی دنیا میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور ان کی تخلیقات آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گی۔ اُن کا کام اردو، پنجابی اور انگریزی ادب کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

ISBN  9786273001807

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details