Qademi Tarikh Shalimar Bagh 1922 قدیمی تاریخ شالا مار باغ ۱۹۲۲ | منشی محمد دین فوق
Regular price Rs.750.00 PKRSale price Rs.550.00 PKR
Pickup currently not available
No reviews
میں نے لاہور پر باقاعدہ کام شاید 2007 میں شروع کیا تھا لیکن بہت جلد یہ مجھے محسوس ہوا کہ اس کام کو منتقی انجام اور مزید بڑھانے کے لئے کسی باقاعدہ پلیٹ فارم کی ضرورت ہے اسی غرض سے مختلف اداروں کے بیچ بھرپور کام کیا اور خوب کیا لیکن کچھ نظریاتی اور کچھ عملی تضاد اور فرق کے بعد ایک الگ سے پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس ہوئی ، جس کے لئے اپنے فاضل دوستوں عندلیب گل ، احمد حسن ، سید علی حیدر گیلانی وغیرہ کے مفید مشوروں کے بعد ادارہ لاہور شناسی اپریل 2012 میں وجود آگیا ۔ جس کے اغراض و مقاصد میں لاہور کی ان قدیم کتب کی دوبارہ اشاعت بھی جو کہ ناپید ہو چکی ہو یا پڑھنے والے یا تحقیق کرنے والوں کے لئے دستیاب نہ ہو ۔ پھر اس حوالے سے بہت سی کتب ہم نے دوبارہ شائع کیں بلکہ نئے لکھنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جس کے نتیجے میں دن بدن لاہور پر لکھنے کا مفید رواج فروغ پا رہا ہے ۔ زیر نظر کتاب منشی محمد دین فوق مرحوم نے شالامار باغ کی تاریخ پر پہلے یہ کتاب 1901 میں لکھی اس کی مقبولیت کے بعد 1922 میں دوبارہ شائع کی اس کتاب میں برصغیر میں جہاں جہاں شالامار باغ موجود ہے ان کی تاریخ اور ان کے نام اور تاریخ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے ۔ اس ناپید کتاب کو دوبارہ تیار و ترتیب و پروف کا اہم کام پروفیسر شعیب رضا نے انجام دیا ہے جو کہ اس سے قبل لاہور پر دو کتب اپڈیٹ کر چکے ہیں جسے ادارہ لاہور شناسی نے شایع کیا ہے ۔ یہ کتاب موجود دور تک ترتیب کے ساتھ اصل متن و مصنف کے تعارف کے ساتھ شائع کی جا رہی ہے جو کہ چند دن تک دستیاب ہوگی ۔ امید کرتے ہیں لاہور والے اس کو پسند کریں اور ہماری حوصلہ افزائی فرمائیں گے ۔ انشاء اللہ 100 سو سال شالامار کی بدلتی ہوئی صورت حال اور بہت سے علاقوں کے شالامار کی تاریخ سے محسوز ہو سکیں گے ۔