Subscribe to our emails
Be The First To Know About New Collections & Special Offers.
Pickup currently not available
حسن جعفر زیدی نے حلقہ ارباب ذوق کے جس دور کی کارروائیاں مرتب کی ہیں وہ دور سیاسی افراتفری کے اعتبار سے پرانے مارشل لائی اور غیر جمہوری ادوار کی نسبت قدرے بہتر تھا۔ اس میں آزادی اظہار پر زیادہ قدغنیں نہیں تھیں۔
ڈاکٹر سعادت سعید
یہ تو ایک پورے عہد کی داستان ہے۔ ان دنوں جذبات ہی الگ تھے تخلیقی اپچ ہی الگ تھی ، حلقہ ارباب ذوق زندگی کا پورا ایک دور ہے۔
مستنصر حسین تارڑ
حلقہ ارباب ذوق ایک تحریک تھی جو لاہور سے شروع ہوئی اور تمام نظریاتی اور عالمی ادبی تحریکوں کے اثرات کا رس چوس کر اپنا الگ سے ایک مزاج پیدا کرنے میں کامیاب ہوئی ۔
اصغر ندیم سید
حلقہ ارباب ذوق پاکستان کا وہ واحد فورم تھا جہاں جمہوری طریقے سے کسی بھی نقطہ نظر کے حوالے سے بات کی جاسکتی تھی اس باعث حلقہ مختلف حکومتوں کے انتقام کا نشانہ بھی بنتا رہا۔
حسین نقی
حلقہ ارباب ذوق سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ ان مباحث سے کئی کہانیاں یاد آئیں، وہ سب بہت عزیز دوست جو دس پانچ نہیں کئی نسلوں کے لوگ اپنی تخلیقات چھوڑ گئے اور اب میں ناصر کاظمی کی طرحمسجد میں اذان دے رہی ہوں ۔
کشور ناہید