Skip to product information
چلو کچھ بات کرتے ہیں شعری مجموعہ  اشفاق شاہین | Chalo Kuch Bat Krty Hein Ashfaq Shaheen

چلو کچھ بات کرتے ہیں شعری مجموعہ اشفاق شاہین | Chalo Kuch Bat Krty Hein Ashfaq Shaheen

Regular price  Rs.700.00 PKR Sale price  Rs.500.00 PKR

انیس سو نوے کی دہائی کے آخری برسوں میں آسمان سخن پر جدید تر سخنوروں کی جو کہکشاں روشن ہوئی ان میں اشفاق شاہین ایک نمایاں نام ہے ، میں نے ابتدا ہی میں ان کی شعری اٹھان دیکھ کر یہ اندازہ لگا لیا تھا کہ اشفاق شاہین ایک دن شعری اور فنی مثالیہ بن کر سامنے آئیں گے اور آج اس کی مسلسل شعری ریاضت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عصر موجود کا ایک خوبصورت اور نمائندہ شاعر ہے۔ اشفاق شاہین کی شعری کائنات اس لئے بھی بہت بسیط اور وسیع ہے کہ وہ شاعری کے مختلف رنگوں اور ذائقوں میں اپنی ایک الگ شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ ایک روایتی شاعر نہیں ہیں وہ لمحہ موجود کے تمام تر تقاضوں اور جدید حسیات کو بروئے کار لا کر ایسے ایسے شعری پیکر تراشتے ہیں جو سب سے الگ اور منفرد خد و خال رکھتے ہیں ۔ اشفاق شاہین زبان و بیان کی باریکیوں سے واقف ہونے کے ساتھ ساتھ فکری و اسلوبیاتی سطح پر بھی ایک مضبوط اور توانا شاعر کے طور پر ابھرے ہیں اور مجھے یقین ہے کی اکیسویں صدی کے روشن حوالوں میں اشفاق شاہین بھی شامل ہیں ۔

افضل گوہر راؤ

ISBN 978-627-340294-9

Pages 128

You may also like