Skip to product information
K L Gabba Two Books اپنے اور پرائے  Friends and Foes / Famous Trials for Love and Murder
1/2

K L Gabba Two Books اپنے اور پرائے Friends and Foes / Famous Trials for Love and Murder

Regular price  Rs.2,500.00 PKR Sale price  Rs.1,600.00 PKR

کے ایل گابا معروف قانون دان، سیاست دان اور ادیب تھے، 1899ء میں لاہور کے ایک ہندو صنعتکار لالہ ہرکشن لال گابا کے ہاں پیدا ہوئے۔ بار ایٹ لا کرنے کے بعد لاہور میں پریکٹس شروع کی۔ 1923ء میں آل انڈیا ٹریڈ یونین کانفرنس لاہور کی مجلس استقبالیہ کے چیئرمین مقرر ہوئے۔ اخبارات کے لیے مضامین لکھے اور اپنا ہفتہ وار ’’دی سنڈے ٹائمز‘‘ بھی جاری کیا۔ 1926ء میں لاہور کے صنعتی حلقے سے رائے بہادردھنپت رائے کے مقابلے میں پنجاب لیجسلیٹو کونسل کا الیکشن لڑا۔ 1933ء میں اسلام قبول کیا۔ مشہور ہے حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی تجویز پر کنہیا لال (کے ایل) گابا سے خالد لطیف (کے ایل) گابا ہو گئے۔ یوں ان کے نام کا انگریزی مخفف اور صوتی و لفظی تاثر قائم رہا۔

گابا نے وکالت کے ساتھ ساتھ ادب میں بھی نام کمایا۔لیکن خاندانی کاروبار پر چیف جسٹس ڈگلس ینگ کی تحقیقات نے سب کچھ بدل دیا۔ گابا نے جسٹس ڈگلس ینگ کے خلاف "سر ڈگلس ینگز میگنا کارٹا" لکھی، جس کی وجہ سے انہیں توہینِ عدالت میں جیل ہوئی۔ اس کتاب نے ینگ کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا، اور گابا ہیرو بن گئے، لیکن خاندان غربت کا شکار ہو گیا۔

۱۹۴۷ میں پاکستان کے قیام پر گابا   ہندوستان منتقل ہوئے۔ بمبئی میں وکالت اور کتابیں لکھتے رہے، لیکن لاہور جیسی شہرت نہ ملی۔ 1975 میں ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر وہ پاکستان آئے ۔۱۹۸۱ میں ان کی وفات پر صرف چند لوگ سوگوار تھے۔۔

You may also like