Skip to product information
Rad E Tashkeel | ردتشکیل | ڈاکٹر غلام فریدہ | Dr Ghulam Fareeda

Rad E Tashkeel | ردتشکیل | ڈاکٹر غلام فریدہ | Dr Ghulam Fareeda

Regular price  Rs.600.00 PKR Sale price  Rs.400.00 PKR

فاروقی سے فریدہ تک

اردو ادب میں جن تنقیدی و نظری مباحث کا آغاز شمس الرحمٰن فاروقی نے "شب خون" جیسے جریدے سے کیا ۔اس کی وسط صورت ڈاکٹر غلام فریدہ نے ردتشکیل (منتخب اردو افسانوں کا رد تشکیلی مطالعہ )جیسی کتاب میں کیا ہے. فاروقی کے " شب خون" میں نئے نظریات پر کھل کر بحث کی جاتی تھی اور ایک عرصے تک اردو تنقید ان نظریات سے مستفید ہوتی رہی یہاں تک کہ ما بعد جدید عہد تک پہنچتے پہنچتے اردو ادب اس بات کا متقاضی ہو گیا کہ اب ان نظریات کا ادب پر اطلاق کر کے دیکھا جانا چاہیے کہ آیا مغرب سے مستعار یہ نظریات اردو ادب کی تشریح و تعبیر میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں یا نہیں۔

سو عصر حاضر میں فاروقی کے ان ابتدائی نظریات کو ڈاکٹر غلام فریدہ آگے بڑھاتی ہیں اور اردو افسانوں کا ردتشکیلی مطالعہ کر کے ان افسانوں کے معنی کی بازیافت کا نیا سلسلہ شروع کرتی ہیں۔ 

ISBN 9786273002972

Pages 136

You may also like