Skip to product information
1 of 2

اردو تنقید کی معاصر آوازیں | حسین تاثیر | Urdu Ki Maa Assr Awazin | Hussain Taseer

اردو تنقید کی معاصر آوازیں | حسین تاثیر | Urdu Ki Maa Assr Awazin | Hussain Taseer

Regular price Rs.700.00 PKR
Regular price Rs.1,000.00 PKR Sale price Rs.700.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

حسین تاثیر کی تالیف اردو تنقید کی معاصر آوازیں میں اردو تنقید کی تین اہم اور نمائندہ آوازوں کو عصری تناظر میں سنے، سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ روش ندیم ، صلاح الدین درویش اور فرخ ندیم کے طرز فکر اور درجہ فراست کو میں صرف راولپنڈی اسلام آباد سے وابستہ خیال نہیں کرتا، ان تینوں دانشوروں کی آوازیں اردو دنیا سے متعلق ، مخاطب اور اس کی ملکیت ہیں۔ اس کتاب کی سب سے نمایاں خوبی مصنف کا حد درجہ غیر جانبدار اور معروضی انداز ہے۔ حسین تاثیر اردو تنقید کی تین تو انا منفرد اور منطقی و استدلالی آوازوں کو اپنے ذاتی تعصبات اور ذہنی رحجانات کی شمولیت کے بغیر قاری تک پہنچانے میں کامیاب رہے ہیں اور یہ ایک اہم بات ہے۔

ڈاکٹر شاہد اقبال کامران

___________________________________________

حسین تاثیر نے اس کتاب میں ان تینوں نقادوں ، جن کا فلسفہ ادب مشترک مگر اس کی تعبیر جدا گانہ و منفرد ہے، کی شخصیت اور تنقیدی کتب کا تعارفی مطالعہ پیش کیا ہے۔ ان کا منشاء توضیح و تشریح محسوس ہوتا ہے، تجزیہ ومحاکمہ نہیں۔ بایں ہمہ انھوں نے سادہ و سلیس اسلوب میں ہمارے عہد کے ان تین اہم نقادوں کی خدمات سے قارئین کو متعارف کروایا ہے۔ امید ہے یہ کتاب ترقی پسند تنقید کے معاصر اسلوب اور نیچ کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوگی۔

ڈاکٹر ناصر عباس نیر

__________________________________________

پچھلی تین دہائیوں میں جن روشن فکر ناقدین نے اردو تنقید کو اپنے نظری اور اطلاقی تجزیوں سے منور کیا، ان کی تنقید کا تجزیہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ ڈاکٹر روش ندیم نے وادی سندھ کی فکری وحدت، قطبین سے باہر بسنے والے انسانوں کے فلسفے ، منٹو کی عورتوں اور بدلتے مراکز سے ہماری ملومیت کے سفر کو تجزیے کا موضوع بنایا۔ ڈاکٹر صلاح الدین درویش کی تشکک پسندی انھیں فکر اقبال کے تضادات، افسانے کے جنسی رجحانات اور انسان دوستی جیسے نظریوں کے جائزے کی سمت لے گئی ۔ ڈاکٹر فرخ ندیم نے ثقافتی مکانیت کے ذریعے سماج میں طاقت کے مراکز کے لیے جاری تگ و دو اور کسی گروہ کو حاصل مقام کے تجزیے سے اجتماعی دکھوں کے اسباب کھوجنے کی سعی کی۔ حسین تاثیر کی طرف سے ان تینوں ناقدین کی فکری مساعی کا جائزہ ادب کے مادی اور سماجی سروکاروں کی موجودہ سمت اور رفتار کو واضح کرے گا۔

ڈاکٹر محمد نعیم ورک

ISBN 97862730016623

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details