Skip to product information
1 of 1

عکس مفتی | فہم و دانش کی بازگشت | Aks Muffti | Dr Suhail Taj

عکس مفتی | فہم و دانش کی بازگشت | Aks Muffti | Dr Suhail Taj

Regular price Rs.600.00 PKR
Regular price Rs.800.00 PKR Sale price Rs.600.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

ڈاکٹر سہیل تاج بطور صحافی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) سے وابستہ ہیں۔ وقت ٹی وی میں کرنٹ افیئر پروگرام پروڈکشن سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد اب تک اے پی پی سے مختلف موضوعات پر پروگراموں کی میزبانی اور دستاویزی فلموں کی پروڈکشن کر چکے ہیں۔ بطور معاون پروڈیوسر ٹیلی فلم اور اور یجنل ساؤنڈ ٹریک بھی پروڈیوس کر چکے ہیں۔ 2022ء میں انھوں نے سوشل میڈیا پر شناخت کا مسئلہ کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ایک زمانے سے معروف ادیب ممتاز مفتی کے بیٹے عکسی مفتی کے ساتھ مختلف فورمز پر سرگرم رہے ہیں۔

 عکسی مفتی معروف وفاقی ادارے لوک ورثہ ، لوک ورثہ میوزیم اور پاکستان ورثہ میوزیم کے بانی ڈایریکٹر ، ثقافتی ترجمان، دانشور محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی ان تمام خدمات کو ملکی و بین الاقومی طور پر سراہا گیا اور انھیں ستارہ امتیاز کے علاوہ جاپان اعلی ترین سول ایوارڈ ایشیاء پرائز فار کلچر سے بھی نوازا گیا۔

 ڈاکٹر سہیل تاج کی زیر نظر مرتبہ کتاب میں عکسی مفتی کی زندگی ، ان کے خیالات و افکار اور خدمات کو انتہائی منفرد انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں قدرت اللہ شہاب، اشفاق احمد، بانو قدسیہ، ممتاز مفتی اور خود عکسی مفتی کے حوالے سے بہت سے منفرد، دلچسپ اور اہم گوشوں پر سے پردہ اٹھایا گیا ہے جو قارئین کے لیے آگہی معلومات اور انکشافات کے نئے دروازے کھولتی ہے۔

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details