Skip to product information
Gorish Nayyad Buray Admi K Khatot برے آدمی کے خطوط

Gorish Nayyad Buray Admi K Khatot برے آدمی کے خطوط

Regular price  Rs.1,200.00 PKR Sale price  Rs.800.00 PKR

جیسا کہ اس کتاب کے عنوان سے ظاہر ہے کہ یہ خطوط ایک بڑے آدمی نے لکھے ہیں۔ جو باتیں اب اس کتاب میں لکھ چکا ہوں وہی باتیں جب کبھی لوگوں سے کیا کرتا تھا تو وہ مجھے برا آدمی تصور کرتے تھے۔ ایک وقت آیا کہ میں نے بھی خود کو بُرا آدمی سمجھنا شروع کر دیا۔ جب خطوط کی یہ کتاب مکمل کر چکا تو ایک شام بے مثل دوست عامر وسیم مگسی میرے پاس آئے اُن سے کہا کتاب کا کوئی منفر د قسم کا نام بتائیں۔ فی الفور کہتے برے آدمی کے خطوط " ، مجھے یہ نام بے حد پسند آیا۔ پھر رات گئے تک ہم اور بھی کئی ناموں پر غور کرتے رہے لیکن کوئی نام "برے آدمی کے خطوط" کی جگہ نہ لے سکا۔ لہٰذا یہی نام طے پایا۔

ان خطوط میں کچھ مطبوعہ ہیں کچھ غیر مطبوعہ ۔ ان مکتوبات کی خصوصیت یہ ہے کہ ان میں سماج کے ممنوعہ موضوعات پر لکھا گیا ہے۔ آپ ان خطوط کو مجھ سے پہلے لکھے گئے خطوط سے کسی قدر مختلف پائیں گے۔ سماج کے ننگے سچ پر مقدس غلاف چڑھانے کی بھونڈی کوشش سے اجتناب کیا ہے۔ غیر ضروری تفصیلات سے پر ہیز کیا گیا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا ہے کہ کم سے کم لفظوں میں حرفِ مدعا بیان ہو جائے۔ میرا خیال ہے اس میں کامیاب ٹھہراہوں لیکن مجھے یہ دیکھنا ہے کہ پڑھنے والوں کا ردِ عمل کیا ہو گا۔

گورش

Pages 280

You may also like