Skip to product information
1 of 1

ون یونٹ اور سندھ | Sindh & One Unit

ون یونٹ اور سندھ | Sindh & One Unit

Regular price Rs.600.00 PKR
Regular price Rs.1,000.00 PKR Sale price Rs.600.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
سندھ دنیا کی قدیم تہذیبوں میں سے ایک تہذیب ہے. کئی ہزار سالوں سے سندھ دنیا کے نقشے پر قائم اور دائم چلا آ رہا ہے, صدیوں تک آزاد رہنے کے بعد بیرونی حملہ آوروں نے اس پر حملہ کیے , اور اسے غلام بناتے رہے, لیکن سندھ کے مقامی لوگ لڑائی لڑتے رہے اور اپنے ملک کو آزادی دلاتے رہے.
18 ویں صدی کی ابتدا میں انگریزوں نے ہندوستان پر قبضہ کیا، 1843 تک سندھ ایک آزاد ملک تھا اس میں کئی وسائل اور معدنی ذرائع موجود تھے یہ دھرتی بہت سرسبز و شاداب تھیں ۔ انگریزوں نے سندھ پر 120 سالوں سے زیادہ عرصہ تک حکومت کی اور پورے ہندوستان پر ابتدا سے لے کر 200 سالوں سے زائد عرصے تک حکومت کی۔
1947میں برصغیر آزاد ہوا جس کے لیے انگلینڈ کی پارلیمنٹ نے 1947 کا Indian Independence Act منظور کیا۔ اس کے مطابق ہندوستان میں دو ملک Dominions/ Fedrations)) قائم ہوئے۔ ایک ہندوستان اور دوسرا پاکستان۔
پاکستان بنانے کا اختیار نہ وائسرئے کے پاس تھا اور نہ ہی مسلم لیگ کے کسی لیڈر کے پاس، لہذا اس کے لئے انگلینڈ کی پارلیمنٹ کو قانون منظور کرنا تھا۔ سندھ اسمبلی نے اس قبل 1943 پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کر چکا تھی۔ انگلینڈ کے قانون کے مطابق 1947 میں سندھ اسمبلی کا اجلاس اسی لئے طلب کیا گیا وہاں یہ سوال پیش کیا گیا، سندھ اسمبلی نے آزاد ہونے کے بعد ایک دفعہ پھر پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا دیگر صوبوں نے بھی اسی قسم کا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان بنایا تھا۔مطلب یہ ہے کہ پاکستان نے صوبوں کو نہیں بنایا تھا بلکہ صوبوں نے پاکستان بنایا۔
پروفیسر اعجاز قریشی کی لکھی ہوئی بہترین کتاب.
"ون یونٹ اور سندھ"
مصنف: پروفیسر اعجاز قریشی
View full details