Skip to product information
1 of 1

سنہری پتوں کی سر زمین | مدثر بشیر

سنہری پتوں کی سر زمین | مدثر بشیر

Regular price Rs.750.00
Regular price Rs.1,200.00 Sale price Rs.750.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
سفر وسیلہ ظفر ایک قدیم کہاوت ہے جس کے عملی طور پر درست ہونے میں کوئی کلام نہیں۔ میں نے اندرون دیس کئی سفر کیے۔ اُن میں سے تین مختصر سفرنامے اپنی ایک کتاب "سجن نال میلہ کے ذریعے بیان کر چکا ہوں۔ اس مرتبہ پہلی باروطن کی سرحدوں سے پارسات سمندروں کی مسافت ہواؤں میں اُڑان بھرتے ہوئے طے کرنا تھی ۔ اس لیے یہ اپنی جگہ پر ایک نیا تجربہ تھا۔ ہر مسافر ایک خاص زاویہ نظر اور نظریے سے جگہوں، لوگوں اور اشیاء کو دیکھتا ہے۔ یہ اُس کا اپنا رویہ ہوتا ہے جو کسی بھی دوسرے شخص سے گلی ہوتا یا جزوی طور پر الگ ہو سکتا ہے۔ ایک دیس میں جاتے ہوئے کسی بھی دوسرے دیس کے شخص کو وقت موسمی حالات اور زندگی کے دوسرے معاملات مختلف ہی ملتے ہیں۔ اس لیے کبھی بھی نئی جگہ ہر لکھاری یا مسافر کو زندگی اپنے الگ رُوپ میں ملتی ہے۔ اس لیے ممکن ہے ک میرے لکھے ہوئے ان سفر ناموں سے کوئی دوسرا مسافر متفق نہ ہو۔ سو آنے والے صفحات پر تحریر تجربات و احساسات کو محض ایک شخص ہی کا تجربہ مانا اور جانا جائے ۔ میں نے ذاتی طور پر کوشش یہی کی کہ جو کچھ دیکھا اور محسوس کیا جائے وہ نفرت اور تقدیس کی عینک کے بجائے مکمل طور پر اپنی انسانی اور حقیقی آنکھ سے دیکھا جائے، سو جو سمجھ آیا، جو جان پایا ، وہ تحریر کر دیا۔
سنہری پتوں کی سر زمین
( کینیڈا کا سفرنامہ )
صفحات 264

7-Days Buyer Protection

View full details