Skip to product information
1 of 1

پاکستان کا مستقبل | Pakistan Ka Mastaqbil | Dr. Riaz Ahmed Sheikh

پاکستان کا مستقبل | Pakistan Ka Mastaqbil | Dr. Riaz Ahmed Sheikh

Regular price Rs.150.00
Regular price Rs.300.00 Sale price Rs.150.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
پاکستان کا مستقبل | Pakistan Ka Mastaqbil | Dr. Riaz Ahmed Sheikh
زیر نظر کتاب پاکستان کا مستقبل جو آئندہ پانچ سے سات برس میں پاکستان کے ممکنہ حالات پر روشنی ڈالتی ہے  ۔ ملک کی سیاسی ، سماجی ، اقتصادی اور معاشی صورت حال تباہی کے دہانے کو پہنچ چکی ہے۔ بے روز گاری ، افلاس اور مہنگائی نے لوگوں کو برباد کر دیا ہے ۔ امن ، قانون ، عدل و انصاف اب ماضی بعید کے قصے بن گئے ہیں۔ ملک کے بیشتر حکمران روز ازل سے لے کر آج تک وہ ہی پیر، میر ، سید، نواب، جاگیردار، سردار، وڈیرے اور خان ہیں جن میں اکثریت ان پڑھ یا نیم پڑھے لوگوں کی ہے جو اپنے علاقوں میں سڑکیں بنے نہیں دیتے غریب اور نادار لوگوں کے لئے ہسپتال اور طبی سینٹر چلنے نہیں دیتے۔ بچوں کی تعلیم کے لئے سکول بنے نہیں دیتے۔ ہماری صوبائی و قومی اسمبلی کے مقدس ایوان جہاں آپ کو آئے دن نت نئے اور انوکھے مناظر دیکھنے ملتے ہیں۔ یہ ہی نہیں بلکہ وزیر اعظم ہاؤس سے لے کر ایوان صدر تک آپ کو ہر روز ایک نیا کھیل تماشہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ملک کے غریب عوام کے مال کو لوٹنے ، انہیں بے وقوف بنانے کے نئے نئے طریقہ کار نظر آئیں گے۔ اگرچہ ایک دہائی ملک کی عوام ایک بار ایک ظالم فوجی ڈکٹیٹر کی غیر منصفانہ حکومت کے عتاب کی شکار رہی لیکن شرم کی بات ہے کہ جمہوری حکومت میں بھی اس مظلوم قوم نے سوائے حاکموں کی عیاری، مکاری، روایتی نورا کشتی اور محض بازاری پن کے سوا کچھ بھی نہیں،،۔۔

وطن عزیز اس وقت کس نہج پر کھڑا ہے ملک کے حکمران، سیاسی سماجی تنظیمیں ، فوجی جرنیل ، بیوروکریسی ، سول سوسائٹی وغیرہ کیا سوچ رہی ہیں اور کیا کر رہی ہیں ۔ ہم کس دورا ہے کھڑے ہیں اور ہم کسی سمت جا رہے ہیں۔ اسٹیفن پی کو ہن نے اپنی کتاب ہذا فیوچر آف پاکستان (Future of Pakistan) میں بڑی مفصل بحث ، ٹھوس حقائق ، مضبوط دلائل اور تاریخی حوالوں سے ایک محققانہ نظر ڈالی ہے۔

7-Days Buyer Protection

View full details