Waseeb | وسیب | Asad Saleem Sheikh
Waseeb | وسیب | Asad Saleem Sheikh
Regular price
Rs.1,200.00 PKR
Regular price
Rs.1,500.00 PKR
Sale price
Rs.1,200.00 PKR
Unit price
/
per
No reviews
Waseeb | وسیب | Asad Saleem Sheikh
ضلع حافظ آباد کے دیہات ، قصبات، اور شہروں کی تاریخ و تہذیب
صفحات 475
علاقائی تواریخ لکھنے کی روائت زیادہ قدیم نہیں ھے۔انگریزوں نے ڈسٹرکٹ گزیٹئرز مرتب کر کے اس روائت کا آغاز کیا۔قیام پاکستان کے بعد یہ روایت برقرار نہ رہ سکی۔اکا دکا اضلاع کے گزیٹئر ہی مرتب ھو سکے۔2001میں نئے ضلعی نظام کے تحت ضلع حافظ آباد میں سید جاوید محمود پہلے ڈی سی او مقرر ھوئے تو انہوں نے اس میں دلچسپی لی اور ڈسٹرکٹ گزیٹئر شائع ھوا،جس کو مرتب کرنے میں میرا مرکزی کردار رھا۔اسی دوران مجھے ضلع حافظ آباد کے شہروں،قصبات اور تمام دیہات کی تاریخ وتہزیب کو مرتب کرنے کا خیال آیا۔یہ ایک بہت مشکل کام تھا۔اپنے سٹوڈنٹس ،پٹواریوں،دیہات کے نمبرداروں،ٹیچرز،میرزادوں کی وساطت سے مواد جمع کیا۔پھر پنجابی دانشور سید سبط الحسن ضیغم مرحوم کے مشورے سے ضلع کے ہر تھانے میں رجسٹر نمبر 9 تک رسائی حاصل کی،جس کے لئے اس وقت کے ڈی آئی جی گوجرانولہ الطاف قمر صاحب نے خصوصی مدد کی۔اور آخر پر ضلع کے 580دیہات کو خود وزٹ کیا۔یوں تین برسوں کی محنت شاقہ کے بعد یہ کتاب"وسیب"(ضلع حافظ آباد کے شہروں،قصبات اور دیہات کی تاریخ و تہذیب)مرتب ھو سکی۔اس میں ہر شہر اور گاؤں کی وجہ تسمیہ،رقبہ و جغرافیہ ،تاریخ،آبادی،مکانات و دکانات،مساجد،امام بارگاہ،کارخانوں،ماضی و حال کی اہم سیاسی سماجی اور ادبی شخصیات کے تذکرے شامل ہیں۔پاکستان میں یہ کسی ضلع کے تمام شہروں اور دیہات بارے تاریخ کو مرتب کرنے کا یہ منفرد اور پہلا کام ھے۔اس کا پہلا ایڈیشن 2005 میں شائع ھوا تھا۔اب نظر ثانی شدہ ایڈیشن فکشن ھاؤس لاھور سے شائع ھوا ھے۔