Skip to product information
1 of 1

نگار سحر کی حسرت میں | معراج محمد خان اور عوامی حاکمیت | ڈاکٹر سید جعفر احمد

نگار سحر کی حسرت میں | معراج محمد خان اور عوامی حاکمیت | ڈاکٹر سید جعفر احمد

Regular price Rs.1,750.00
Regular price Rs.2,000.00 Sale price Rs.1,750.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
زیر نظر کتاب پاکستان میں بائیں بازو کے سرکردہ رہنما معراج محمد خان کے حوالے سے ایک ارمغان کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس مجموعے میں معراج محمد خان کی خود نوشت تاریخ بولتی ہے ، بھی شامل ہے جو بد قسمتی سے ان کی زندگی میں مکمل نہیں ہو سکی۔ اس کتاب میں اُن کے مختلف ادوار میں لکھے گئے مضامین اور قومی تاریخ کے مختلف بحرانی مراحل میں دیے گئے اُن کے منتخب انٹرویوز جملہ حوالہ جات کے ساتھ شامل ہیں۔ معراج محمد خان صاحب کی سیاسی زندگی سے متعلق بعض اہم ترین دستاویزات بھی پہلی مرتبہ مدون ہو کر اس کتاب کے ذریعے منظر عام پر آرہی ہیں۔ معراج محمد خان ۱۹۵۰ء کے عشرے کے اواخر اور ۱۹۶۰ء کے عشرے کے اوائل میں ایک شعلہ بیان مقرر، ایک فعال سیاسی کارکن اور طالب علم رہنما کے طور پر قومی سیاسی منظر نامے پر طلوع ہوئے ۔ وہ تمام عمر ایک مخلص اشتراکی کی حیثیت سے سوشلسٹ انقلاب کے لیے کمر بستہ رہے۔ فومی آمریتوں اور سول ادوار میں بھی آمرانہ طرز حکمرانی کے خلاف مزاحمت میں اور جمہوری تحریکوں میں وہ پیش پیش رہے۔ اُن کے نظریاتی اہداف اُن کو مختلف سیاسی پلیٹ فارموں ، سیاسی جماعتوں اور سیاسی اتحادوں میں بھی لے گئے۔ ان کے بعض سیاسی فیصلے بعد ازاں خود ان کے لیے تاسف کا ذریعہ بنے مگر ان کی نظریاتی کمٹ منٹ ، بے لوٹ قیادت ، عوام دوستی اور صاف ستھری سیاسی زندگی پر کبھی حرف نہیں آیا۔
معراج محمد خان صاحب کے حوالے سے یہ کتاب صرف اُن کی سیاست اور شخصیت ہی کا احاطہ نہیں کرتی بلکہ پچاس پچپن برسوں پر پھیلے ہوئے پاکستان کی سیاست کے ایک پورے عہد پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔ غور و فکر کے کتنے ہی در اس کتاب کے مطالعے سے پڑھنے والوں کے زہن میں کھلتے چلے جائیں گے۔ فاضل مرتب نے ایک مبسوط مقالے کے شکل میں کتاب کا تعارف لکھ کر اس کی وقعت اور اہمیت میں اضافہ کر دیا ہے

7-Days Buyer Protection

View full details