Skip to product information
1 of 1

پاکستانی معاشرہ | Pakistani Maasharha

پاکستانی معاشرہ | Pakistani Maasharha

Regular price Rs.200.00
Regular price Rs.300.00 Sale price Rs.200.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
کتاب کا نام: پاکستانی معاشرہ
مصنف: ڈاکٹر مبارک علی صاحب
مصنف صاحب نے اس کتاب میں پاکستانی معاشرے میں وقت کے ساتھ تبدیلیوں کے پیچھے جو نظریات کارفرما ہیں، ان کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے منفی و مثبت اثرات کا ذکر کیا ہے۔ اور لوگوں میں شعور اور معاشرے کو بدلنے کی راہ میں جو رکاوٹیں ہے ان پر بحث کرتے ہوئے اس کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انکا اپنے نقطہ نظر سے حل بتلایا ہے۔
مصنف صاحب نے پاکستان میں جمہوریت کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ سرداری نظام، جاگیردارانہ نظام اور مروثی سیاست کو بتلایا ہے۔ اور اس کو ختم کرنے کا واحد حل قانونی راستہ اور سماجی و معاشی تبدیلیاں بتلائی ہے، کہ جب تک اداروں کو مضبوط نہ کیا جائے اور معاشرے کے متوسط طبقے کو سیاسی طور پر اتنا طاقتور اور متحرک نہ کیا جائے کہ وہ اس نظام کو چیلنج کر سکے تو اس وقت تک یہ نظام نہیں بدل سکتا۔
مصنف صاحب نے جہاں پاکستان کی پستی کی وجہ اشرفیہ اور حکمران بتلایا ہے کہ وہ عوام کو جاھل اور ان پڑھ رکھتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ عوام کو بھی مورد الزام ٹھہرایا ہے کہ عوام بھی اس دلدل میں رہنا پسند کرتی ہیں اور اس دلدل سے نکلنے کی کوشش نہیں کرتے۔
نوٹ: اس کتاب کو پڑھنے اور ریویو پیش کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں مصنف صاحب سے اتفاق کرتا ہوں، اختلاف بھی ممکن ہے۔۔۔ شکریہ۔۔۔
~ محمد عثمان، شعبہ سیاسیات کا طالب علم، پشاور یونیورسٹی۔

7-Days Buyer Protection

View full details