Skip to product information
Aalay Mein Deva Rana Taseveer Ahmed الا میں دیوا

Aalay Mein Deva Rana Taseveer Ahmed الا میں دیوا

Regular price  Rs.1,200.00 PKR Sale price  Rs.900.00 PKR

رانا تصویر احمد ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ ملتان شہر کی کوئی ادبی ، سیاسی اور سماجی تقریب ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ صحافت کا میدان ہو یا خطابت کا، ان کی تحریر اور تقریر دونوں اپنے علمی خزانے سے بھر پور ہوتی ہیں۔ میرا ان سے تعارف 2017 میں ہوا جب ہریانوی زبان بولنے والے لوگ اپنی ماں بولی کے لئے ایک پلیٹ فارم بنا رہے تھے۔ ان آٹھ سالوں میں ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اتنا کام اور سفر کیا کہ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم بن گئے۔ موصوف ایک ادبی اور ثقافتی تنظیم " بزم احباب کے سرپرست ، ہریانوی زبان و ادب اور ثقافت کی تنظیم "نوھرہ " کے چیر مین اور صوبہ ملتان تحریک کے صدر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی تنظیموں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ نوھرہ میگزین کے مدیر اعلی بھی ہیں۔ میں نے رانا صاحب کو ایک مرنجاں مرنج طبیعت والا انسان پایا۔ جو اپنے دوستوں کے لئے ایک شجر سایہ دار کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ جو کہتے ہیں ۔ سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے۔ وہ ان پر صادق آتا ہے۔ اپنی ماں بولی ہریانوی کے لئے دامے درمے سخنے کام کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ اس کے قبل ان کی مرتب کی ہوئی ہریانوی افسانوں کی کتاب " مائی کی چیس" چھب چکی ہے۔ اب انہوں نے ہریانوی زبان پر تحقیقی مقالات پر مشتمل کتاب " آلے میں دیوا" پر محنت کی۔ رانا تصویر احمد نے پورے پاکستان سے آنے والے ہریانوی زبان کے طالب علموں کی نہ صرف راہنمائی کی بلکہ یونیورسٹی میں مقالے الاٹ کروانے اور ان کے لئے مواد مہیا کرنے تک میں طلباء کی مدد کی۔ ہریانوی زبان کی حفاظت، بڑھوتری اور اشاعت کے لئے ہمہ وقت مصروف اور تیار رہتے ہیں ۔ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ پڑھیے اور اپنے خیالات سے نواز ہے۔

اختر مرزا

جنرل سیکریٹری نو هره پاکستان

Pages 230

You may also like