Skip to product information
Glossary Constitution Of Pakistan Dr. Khuram Shahzad آئین پاکستان کی فرہنگ

Glossary Constitution Of Pakistan Dr. Khuram Shahzad آئین پاکستان کی فرہنگ

Regular price  Rs.800.00 PKR Sale price  Rs.600.00 PKR

آئین کسی بھی ریاست کے لیے سیاسی، قانونی اور انتظامی نظام کو بنیاد فراہم کرتا ہے۔ قوم کی اجتماعی فکر اور تہذیبی سمت کا تعین اسی کی مدد سےہوتاہے۔یہ ایسی دستاویز ہے جو قوم کے ماضی کا ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی امنگوں اور مقاصد کی رہنمائی بھی کرتی ہے۔آئین کے انہی اوصاف کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک نے اپنے آئین کی تفہیم کے لیے ایسی فرہنگیں تیار کی ہیں جن سے وہاں کے عام شہریوں کو جمہوری عمل میں شریک ہونے کا موقع میسر آتا ہے۔

  ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا 1787میں نافذ ہونے والاباضابطہ آئین ہو یا برطانیہ کا غیر تحریرشدہ  دستور؛ جرمنی میں بنیادی قانون کی حیثیت رکھنے والا "Grundgesetz" ہو یا کینیڈا، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، اور نیوزی لینڈ کا آئینی متن، گویا دنیا کے تمام قابل ذکر ممالک آئین کی تفہیم کے لیے فرہنگ (Glossary) تیار کر چکے ہیں۔

 پاکستان میں سرکاری سطح پر انگریزی-اردوقانونی فرہنگ تو مرتب ہو چکی ہے لیکن’آئین پاکستان‘ کی فرہنگ دستیاب نہیں تھی۔ پاکستان کا آئین جو 1973ء میں متفقہ طور پر منظور ہوا جو عوام کے حقوق، ریاستی  اداروں کے اختیارات اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں قانون سازی کے دائرۂ کارکا تعین کرتا ہے۔ اس اہم ترین دستاویز کی اصل زبان انگریزی ہے۔ مذکورہ متن کا اردو ترجمہ بھی موجود ہے تاہم آئین پاکستان کو اردو کے بجائے انگریزی میں تحریر کیا گیا تھا، اس لیے ابلاغ کی وہ صورت جو انگریزی متن میںسامنے آتی ہے اردو ترجمے میں اس حوالے سے کمی کا احساس ہوتا ہے۔مثلاً:

Article 4. Right of Individuals to be Dealt With in Accordance With Law, etc.  کا ترجمہ اردو متن میں یوں درج ہے:

’’افراد کا حق کہ ان سے قانون وغیرہ کے مطابق سلوک کیا جائے۔‘‘

جبکہ اسے ہونا چاہیے تھا:   قانون وغیرہ کے مطابق سلوک کا افرادی حق

 اس نوعیت کے دوسرے تسامحات کے پیش نظر یہ کہا جا سکتا ہے کہ جب تک مناسب ترجمہ نہ ہو  تب تک آئین پاکستان کو انگریزی زبان میں ہی پڑھنا چاہیےکیوں کہ انگریزی جملوں کی ساخت نسبتاً سادہ ہے، البتہ چند اصطلاحات اور الفاظ کی قانونی حیثیت کی بدولت یہ ضروری سمجھا گیا کہ ان کے لیے قریب  ترین اردو الفاظ کا انتخاب کیا جائے۔ چناں چہ اس سلسلے میں آئین کے اردو ترجمے کو بنیاد بنایا گیا۔ البتہ عام اردو قاری کی سہولت کی خاطر چند اردو الفاظ کی مزید وضاحت قوسین میںدرج کی گئی ہے تا کہ انگریزی زبان میں آئینی متن کو پڑھنا آسان ہو سکے۔

 اس فرہنگ میں آئینی دفعات کےزمرے میں استعمال ہونے والے انگریزی الفاظ کا جامع انتخاب کیا گیا ہے؛ ان کے اردو مترادفات سیاق و سباق کے مطابق دیے گئے ہیں؛ آئین کی اصل ساخت اور دفعات کا تسلسل برقرار رکھا گیا ہے اور ہر باب کے الفاظ الگ الگ اور منظم طریقے سے درج کیے گئے ہیں تاکہ انگریزی متن پڑھتے وقت اردو دان طبقے کا تسلسل برقرار رہے۔

 امیدہے کہ یہ کاوش طلبا، محققین، اساتذہ ، سول سوسائٹی اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں  کی تفہیم میں نہ صرف اضافے کا باعث بنے گی بلکہ سیاسی شعور کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

Pages 168

You may also like