Skip to product information
1 of 2

Muhammad Ali Son Fazal Muhammad | Muhammad Ali

Muhammad Ali Son Fazal Muhammad | Muhammad Ali

Regular price Rs.500.00
Regular price Rs.1,000.00 Sale price Rs.500.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
استاد گرامی چودھری محمد علی کو اگر دبستان تعلیم و تعلم اور رفاہ کاری کا دبستان کہا جائے، تو صحیح ہوگا۔ اس لئے کہ انھوں نے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے اور جن اچھے کاموں کی بنیاد رکھی اور انھیں پروان چڑھانے کے سسٹم بنائے۔ وہ چودھری صاحب نے محکمہ تعلیم میں سروس کرنے کا انتخاب از خود کیا۔ وہ SST
کسی شخص کا نہیں ادارے کا کردار تھے۔
رہے، ہیڈ ماسٹر رہے، ADI اور DEO رہے۔ ہر مقام اور ہر عہدے سے ایسا منفرد اور یونیق کام کیا کہ پبلک عامہ مستفید ہوئی۔ آغاز اپنے خاندان سے کیا۔ ان کے فراہم کردہ تعلیمی اور کیریئر میکنگ ماحول میں کبھی برادران خورد اعلیٰ تعلیم سے فیض یاب ہو کر اپنے اپنے محکموں کے کلیدی عہدوں پر متمکن رہے۔ یہی سلسلہ انھوں نے فاطمہ اینڈ فضل سنٹر کے پلیٹ فارم سے اپنے گاؤں اور نواحی علاقوں کے لوگوں کے لئے فراہم کیا۔ نہ صرف بے روز گار نو جوانوں کو روزگار کے وسائل فراہم کرنے کا سسٹم بنایا بلکہ اپنے گاؤں کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کیا نیز بیواؤں کے لئے روزگار کے وسائل اور جواں سال بیٹیوں کے شادی بیاہ کے مسائل بھی از خود حل ہونے لگے۔ سائنسی بنیادوں پر رواں
دواں ان کے خیراتی نظام کی وجہ سے غریبوں اور مسکینوں کی زندگی کی دشواری راہیں آسان ہوئیں۔ ان کے شروع کردہ رفاہی کاموں میں ان کے تمام برادرانِ خورد دامے، درمے اور سخنے بہت شاندار
کردار ادا کر رہے ہیں ۔۔۔۔ آج کل چودھری صاحب خود اپنے خاندان سمیت امریکہ کے شہر میامی میں مقیم ہیں مگر وطن عزیز میں ان سے متعلقہ علاقوں میں رفاہی سلسلے جاری وساری ہیں ۔۔۔۔ ان کے چھوٹے بھائی عبد المجید جمیل چودھری، جو خود بھی محکمہ زراعت میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہے، نے بجا طور پر انھیں خاندان کا قائد اعظم قرار دیا ہے۔ شائد اس میں ان کے نام کی برکت بھی شامل ہو، اس لئے کہ اس نام سے کئی شخصیات نے اعلی کارنامہ انجام دیتے ہیں۔ خواہ وہ محمد علی جوہر ہوں، محمد علی جناح ہوں یا محمد علی چوھری (1956ء کا آئین ساز )۔۔۔۔ ہمارے چودھری محمد علی نے جو قابل تحسین تاریخی کارنامے انجام دیئے ، ان سے انھوں نے اپنے نام کی لاج رکھی ہے:
تم ڈھونڈنے نکلو گے مگر پا نہ سکو گے
پروفیسر (ر) ڈاکٹر مختار احمد ظفر سابق کنٹرولر و چیئر مین
(انچارج ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ۔ ملتان

7-Days Buyer Protection

View full details