Skip to product information
Qiad Ba Mushqat ShahZad Hussain Bhatti قید بامشقت

Qiad Ba Mushqat ShahZad Hussain Bhatti قید بامشقت

Regular price  Rs.800.00 PKR Sale price  Rs.600.00 PKR

 دسمبر ۵بروز جمعہ فکشن ہاؤس میں اپنی شاعری کی نئ آنے والی کتاب ۔ ضیا ابھی تک مرا نہیں ھے ۔ کی پروف ریڈنگ کراتے ہوئے میری ملاقات نوجوان افسانہ نگار ۔ شاہ زاد حسین بھٹی ۔ سے ھوئی تو اس نے اپنا حال ھی میں شائع ھونے والا افسانوں کا مجموعہ ۔ قید بامشقت ۔ عنائت فرمائے ھوئے کہا کہ پہلی کتاب آ پ کو ھی دے رھا ھوں ۔ ۔ ،میں نے کتاب کا پہلا افسانہ، برگر ڈیل، پڑھا تو احساس ہوا جیسے میں منشی پریم چند کا کوئی افسانہ پڑھ رھا ھوں ۔ اس کے بعد کتاب کے 15 افسانے میں نے ایک دن میں پڑھے ۔ تمام افسانے بہت دلچسپ تھے ۔ افسانوں کی خاص بات سماجی حقیقت نگاری اور طبقاتی شعور سے بھر پور ھونا تھا۔ کسی بھی افسانہ نگار کے ترقی پسند ھونے کے لیئے افسانوں میں سماجی حقیقت نگاری اور طبقاتی شعور کا ھونا ضروری ھے ۔ اس کے علاوہ مزھب کے ٹھیکیداروں اور دین کو اپنے ذاتی مفادات کے لیئے استعمال کرنے والوں کے خلاف لکھنا بھی ضروری ھے۔ اس کتاب میں یہ سب صفات موجود ھیں ۔ کتاب کو پڑھ کر احساس ھوتا ھے جیسے کتاب کی سب کہانیاں ھمارے سماج کی کہانیاں ھیں ۔ میں شاہ زاد حسین بھٹی کو افسانوں کی اتنی شاندار کتاب لکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ھوں ۔
Tahir Shabbir

You may also like